27 فروری 2015
وقت اشاعت: 12:51
آسٹریلوی خواتین عراق اور شام کا رخ کرنے لگیں
جیو نیوز - کینبرا ......آسٹریلوی وزیر خارجہ جولی بشپ نے آسٹریلیا سے خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے عراق اور شام کا رُخ کرنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نےکہا ہے کہ خواتین کا شام اور عراق جاکر اسلامک اسٹیٹ میں شامل ہونا کوئی رومانٹک ایڈونچر یا رومانوی مہم جوئی نہیں ہے۔ اُن کے بقول یہ خواتین اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوؤں کی دلہن یا ’جہادی دلہن‘ بننے کی غرض سے وہاں جا رہی ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق کم از کم 110 آسٹریلوی شہری مشرق وُسطیٰ کا رُخ کر چکے ہیں جس کا مقصد شدت پسندوں کے شانہ بشانہ لڑنا ہے۔سکیورٹی حکام کے مطابق 30 تا 40 خواتین بھی ان میں شامل ہیں یا پھر وہ آسٹریلیا میں ہی اس گروپ کی مدد کر رہی ہیں۔