تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 فروری 2015
وقت اشاعت: 0:11

صدر اوباما اور افغان صدر کی ملاقات آئندہ ماہ ہوگی

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکی صدر باراک اوباما اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان آئندہ ماہ ملاقات ہوگی۔ یہ ملاقات 24 مارچ کو افغان صدر کے دورہ واشنگٹن کے موقع پر ہوگی۔ دونوں رہنمائوں کے درمیان سیکورٹی مسائل، معاشی ترقی کے علاوہ، افغانستان میں مفاہمتی عمل کو تیز کرنے پر تبادلہ خیال ہوگا۔ اس کے علاوہ اس سال کے آخر تک افغانستان سے امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا جائے گا، افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی اس دورے کے موقع پر اشرف غنی کے ہمراہ ہوں گے، دونوں رہنما تین روزہ دورے پر 22 مارچ کو امریکا پہنچیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.