تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 فروری 2015
وقت اشاعت: 2:5

ماسکو:اپوزیشن رہنما بورس نیمزوف نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

جیو نیوز - ماسکو.........ماسکو میں روسی اپوزیشن رہنما بورس نیمزوف کو نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ روسی خبر ایجنسی کے مطابق بورس نیمزوف کو وسطی ماسکو میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ہے، پولیس کے مطابق انہیں چار گولیاں لگیں۔ 55 سالہ بورس نیمزوف روس کے سابق ڈپٹی وزیر اعظم رہ چکے ہیں، بورس نیمزوف کا شمار ولادمیر پوٹن کے سخت مخالفین میں کیا جاتا تھا اور اتوار کے روز وہ ماسکو میں حکومت کے خلاف ایک بڑی ریلی کی قیادت بھی کرنے والے تھے۔ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے بورس نیمزوف کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے پیشہ ورانہ قتل قرار دیا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن رہنما کے قتل کی تحقیقات کا حکم بھی دیا ہے۔ ادھر امریکی صدر باراک اوباما نے روسی اپوزیشن رہنما کے قتل کی مذمت کی ہے اور روسی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اس قتل کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.