28 فروری 2015
وقت اشاعت: 11:54
جنوبی افریقا میں 17 سال بعد بچی ماں باپ کو دوبارہ مل گئی
جیو نیوز - جوہانسبرگ......جنوبی افریقا میں 17 سال قبل غائب ہو جانے والی بچی ماں باپ کو دوبارہ مل گئی۔17 سال قبل غائب ہونے والی بچی Zephany اصل ماں باپ کی بجائے کسی اور گھرانے میں پلی بڑھی،جہاں اُس کا نام بھی بدل دیا گیا لیکن ایک ماہ قبل زفینی کے اسکول میں اس کی سگی بہن نے داخلہ لیا ،جو اُس سے تین سال چھوٹی اور کافی حد تک اُس سے ملتی جلتی تھی۔Zephany کے سگے ماں باپ نے شک کی بنیاد پر ڈی این اے ٹیسٹ کرایا،تو ان کے شک کی تصدیق ہوگئی، تین دن کی بچی کو اپریل 1997 میں کیپ ٹاؤن کےاسپتال سے اس وقت اغواکرلیا گیا تھا،جب وہ اپنی ماں کی گود میں سورہی تھی، جس خاتون پر بچی کو اغوا کرنے کا الزام تھا اسے حراست میں لے لیا ۔