28 فروری 2015
وقت اشاعت: 19:56
ترکی میں بیوی سے محبت نہ ہونے پر شوہر کو جرمانہ
جیو نیوز - استنبول........ میں تم سے محبت نہیں کرتا ، ترکی میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو یہ جملے بولے تو عدالت نے جرمانہ کردیا۔ ترکی میں ایک جوڑا طلاق لینے کے لیے عدالت پہنچا ،تو عدالت نے کہا کہ شوہر کی جانب سے اپنی بیوی سے محبت نہ ہونے کا دعویٰ ’جذباتی تشدد‘ کے مترادف ہے اور اسے اپنی اہلیہ کو ہرجانہ ادا کرنا ہوگا۔