1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 13:17
جاپان: برطانوی شہزادے ولیئم کا بچوں کیساتھ یادگار دن
جیو نیوز - ٹوکیو....... جاپان میں موجود برطانوی شہزادے ولیئم نے بچوں کے ساتھ مل کر خوب ہلا گلا کیا اور بچوں کے ساتھ بچہ بن کر اپنا دن یادگار بنایا۔ جاپان کے دورے پر موجود بر طانوی شہزادے ولیئم نے سونامی سے متاثرہ علاقے فوکوشیما کا دورہ کیا اور وہاں کے بچوں کے ساتھ اپنا دن گزارا،ان کا ساتھ دینے کیلئے جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے بھی موجود تھے،شہزادہ ولیئم اور جاپانی وزیر اعظم نے رنگ برنگی بالز سے جگلنگ کے شاندار مظاہرے پیش کئے اور بچوں کے ساتھ خوب ہلا گلا کیا، جس کے بعد شہزادہ ولیئم نے بچوں کے ساتھ مل کر درخت بھی لگایا۔