1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:15
افغانستان میں برفانی تودہ گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد 198 ہوگئی
جیو نیوز - کابل........افغانستان میں برفانی تودے کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک سو اٹھانوے ہوگئی ہے، انتظامیہ کی جانب سے امدادی آپریشن اور راستے کھولنے کی کوششیں جاری ہیں۔ کابل کے قریب پہاڑی علاقے میں ایک ہفتے سے بھاری مشینری کے ذریعے سڑکوں کو کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔ گاوٴں عبداللہ خلیل میں مقامی لوگ برفانی تودہ ہٹانے کے بعد گھروں کے ملبے میں اپنے پیاروں کو تلاش کر رہے ہیں۔ جہاں مزید بائیس افراد کی لاشیں اور چار زخمیوں کو نکال لیا گیا ہے۔ افغان نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق برفانی تودے سے مرنے والوں کی تعداد ایک سو اٹھانوے ہو گئی ہے۔ جبکہ ملک بھر میں برفباری اور سیلاب سمیت مختلف واقعات میں دو سو سینتالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔