تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:23

امریکا؛مسلح افراد 40 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا لوٹ کر فرار

جیو نیوز - نیویارک........امریکا میں مسلح افراد چالیس لاکھ ڈالر مالیت کا سونا لوٹ کر فرار ہوگئے۔دن دیہاڑے رہزنی کا یہ واقعہ ریاست شمالی کیرولائنا میں پیش آیا، جہاں پولیس کے مطابق، ایک ٹریلر میں 125 کلو سونا دوسری ریاست منتقل کیا جارہا تھا اور اس ٹریلر کے ہمراہ دو مسلح گارڈز بھی تھے۔ تاہم ولسن کائونٹی کے قریب ٹرالر میں خرابی کے باعث اسے روکا گیا تھا۔اسی دوران تین مسلح افراد نے گارڈز اور ڈرائیور کو یرغمال بنایا اور پھر اسلحے کے زور پر ان کے ہاتھ باندھنے کے بعد چالیس لاکھ ڈالر مالیت کا سونا لے کر چلتے بنے۔کمپنی نے ڈاکوئوں کے بارے میں اطلاع دینے والے کو پچاس ہزار ڈالر انعام کا اعلان بھی کیا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.