تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:11

پاکستان عوامی تحریک فرانس کی " کرائیل"میں زیلی تنظیم کا قیام

جیو نیوز - پیر س.......رضا چوہدری........ پاکستان عوامی تحریک فرانس کی " کرائیل"میں زیلی تنظیم کا قیام، ملک فتح شیر برہان صدر اور شیخ خالد محمود کوجنرل سیکریٹری نامزد کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان عوامی تحریک میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے پیش نظر گذشتہ روز معروف شخصیت سید شبیر حسین شاہ کی زیر سرپرستی اورپاکستان عوامی تحریک کے چیف آرگنائیزر شیخ محبوب سلطان کی سربراہی میں ایک اجلاس منعقد ہو جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم چوھدری نے کی۔ علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے ڈاکٹر طاہر القادری کے 10 نقاتی ایجنڈے پر اتفاق کرتے ہوئے عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔اسی اجلاس میں PAT کی زیلی تنظیم کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جس میں ملک فتح شیر برہان صدر اور شیخ خالد محمود جنرل سیکریٹری ، عدنان افضل وڑائچ سینئر نائب صدر ، ملک محمد اجمل برہان نائب صدر ،ملک محمد ظفرجوئیہ نائب صدر ، سید اظہر حسین شاہ نائب صدر ، ملک ہارون شاکر برہان ڈپٹی جنرل سیکریٹری ، حسن شیراز شاہ جوائنٹ سیکریٹری، علیم فضل مہدی چیف آرگنائزر ، سید وقاص شاہ ڈپٹی آرگنائزر ،سید محمد عاصم شہزاد فنانس سکریٹری ،سید تہمور شاہ جوائنٹ فنانس ، محبوب سلطان سیکریٹری انفارمیشن ، مہر محمد اعجاز لک سیکریٹری کوارڈینیٹر ، سید جواد شاہ سیکریٹری ممبر شپ، محمد رمضان سیکریٹری اجتماعات، سید محمد اقبال سیکریٹری سوشل میڈیا اور ملک محمد اعجاز برہان ، ملک ضیاءاللہ برہان ، نورالحق ،حاجی محمد رمضان ، ملک محمد فاروق برہان کو معاونین نامزد کیا گیا جبکہ سید شبیر حسین شاہ سرپرست ہونگے۔واضع ہوکہ پیرس کے شمال میں سینٹر پیرس سے 58 کلومیٹر کی دور " کرائیل CREIL " جو پاکستانی کمیونٹی کی آبادی کے اس شہر میں لاکورنئؤ اور سارسل کے بعد پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہائش پزیر ہے۔ جن کا تعلق سرگودھا اور اس کے مضافات سے ہے ، اکثریت کا ذریعہ معاش اوپن مارکیٹ میں کھلے کپڑے کے کاروبار سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.