3 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:16
اسرائیل کے جنگی جرائم، فلسطین عالمی عدالت سے رجوع کریگا
جیو نیوز - مقبوضہ بیت المقدس........... فلسطین نے اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف عالمی عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ فلسطین کی جانب سے یہ مقدمہ یکم اپریل کو دائر کیا جائے گا۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد شطیہ نے صحافیوں سے گفتگو میں بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور یہودی آبادکاری کے خلاف شکایت یکم اپریل کو دائر کرائی جائے گی۔ اسرائیل کی جانب سے پی ایل او رہنما کے اس بیان پر فوری کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا ۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ ابھی مفروضہ اور قیاس آرائی ہے، وہ اس پر کچھ نہیں کہیں گے۔