تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:51

فرانس،عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری کی والدہ انتقال کر گئیں

جیو نیوز - پیرس....... ر ضا چوہدری........ عوامی تحریک کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان عمر ریاض عباسی کی والدہ عارضہ قلب کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئیں جب کہ پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سابق صدر چوہدری ظفر اقبال آف ککرالی کی والدہ جمعرات کے خالق حقیقی سے جا ملیں۔ علامہ محمد اویس نے دلی رنج اور کااظہار کرتے ہوئے دونوں مرحومہ کے لئے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر کی خصوصی دعا کی۔ دریں اثنا صدر منہاج القرآن فرانس اظہر صدیق ،جنرل سیکرٹری قاضی محمد ہارون ،سینئر نائب صدر عامر جواد بٹ ۔ نائب صدر چوھدری محمد اشرف ،ناظم مالیات عمیر اشفاق ،صدر مجلس شوریٰ ملک شبیر احمد اعوان ،صدر پاکستان عوامی تحریک فرانس حاجی محمد اسلم چوھدری سینئر نائب صدر طارق چوھدری ، جنرل سیکریٹری نعیم چوھدری نائب صدر سہیل بٹ ، ناظم مالیات شبیر البدر ، ڈپٹی سیکریٹری قاری طاہر عباس ،اور میڈیا پرسن راؤ خلیل احمد نے بھی دونوں مرحومہ کی وفات پر دلی رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے اور عمر ریاض عباسی اور چوہدری ظفر اقبال ککرالی اور ان کی فیملی کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.