تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:12

داعش نے عراقی شہر نمرود میں آثار قدیمہ تباہ کرنا شروع کردیے

جیو نیوز - بغداد...... داعش نے عراق کے شہر نمرود میں آثار قدیمہ تباہ کرنا شروع کردیے ہیں جس کیلیے بلڈوزر اور بھاری مشینری کا استعمال کیا جارہاہے ۔عراق کی وزارت سیاحت کا کہنا ہے کہ داعش آثار قدیمہ میں شمار ہونے والے شہر نمرود کو تباہ کررہی ہے ۔شدت پسند تاریخی کھنڈرات کا نام ونشان مٹانے کیلیے بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری استعمال کر رہے ہیں۔نمرود شہر 13ویں صدی قبل مسیح میں موصل کے قریب دریائے دجلہ کے کنارے بسایا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.