تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 12:46

کابل : خواتین کی حمایت میں مردوں کا منفرد مظاہرہ

جیو نیوز - کابل ...... خواتین کے حقوق کیلئے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں مرد برقعہ پہن کر سڑکوں پر نکل آئے اور خواتین کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔ یہ منفرد مارچ خواتین کےحقوق کیلئے کی گئی ،مارچ میں شامل ہو نے والے مردوں نے سر سے پاؤں تک خواتین کی طرح کا نیلا برقعہ پہنا ہوا تھا، یہ مظاہرین افغان پیس وولنٹیئر کے رکن تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن حکام بڑے بڑے ہوٹلز میں مناتے ہیں ،لیکن وہ یہ دن سڑکوں پر منانا چاہتے تھے،اور برقعہ پہنی خواتین کی پریشانیوں کو سمجھنا چاہتے تھے،کچھ لوگوں نے اس مظاہرے پر غم و غصے کا بھی اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.