تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:52

چین میں تیز رفتار ٹرک الٹ گیا، ڈرائیور ساتھی سمیت محفوظ

جیو نیوز - بیجنگ.........چین میں تیز رفتار ٹرک الٹ گیا۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈرائیور اور اس کے ساتھی کو ٹرک سے نکال لیا۔شہر لولیانگ کی مرکزی شاہراہ پر سامان سے لدا ٹرک تیز رفتاری کے باعث الٹ گیا اور سارا سامان سڑک پر بکھرگیا۔قریبی آبادی کے لوگوں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر از خود امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ انہوں نے ٹرک میں پھنسے دو افراد کو اگلا حصہ کاٹ کر نکال لیا۔ ٹرک کا سامان سڑک سے ہٹاکر تین گھنٹے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.