تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:38

عراق: داعش نے نمرود کے کھنڈرات کو تباہ کرنا شروع کردیا

جیو نیوز - بغداد.........عراق میں داعش نے تاریخی شہر نمرود کے کھنڈرات کو تباہ کرنا شروع کردیا ہے، اقوام متحدہ نے اسے جنگ جرم قرار دیا ہے۔ دریائے دجلہ کے کنارے بسے شہر نمرود کے کھنڈرات کا شمار عراق کے اہم ترین آثارِ قدیمہ میں ہوتا ہے۔ یہ کھنڈرات قدیم آشوری تہذیب کی اہم ترین باقیات میں سے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو نے آثارِ قدیمہ کی تباہی کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔ عراق کی وزارتِ سیاحت نے کہا ہے کہ شدت پسند اس سلسلے میں بلڈوزر اور دیگر بھاری مشینری استعمال کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ان آثار کی تباہی طالبان کے ہاتھوں سن 2001 میں افغان صوبے بامیان میں بدھا کے مجسموں کی تباہی جیسی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.