تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:13

مالی: نائٹ کلب میںفائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 9 زخمی

جیو نیوز - مالی........مالی کے نائٹ کلب میں نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو غیر ملکیوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے، دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ دارالحکومت بماکو کے نائٹ کلب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے فرانس اور بیلجیئم کے 2 اورمالی کے تین شہری ہلاک ہوئے، بیلجیم کا شہری یورپی یونین وفد کے سیکیورٹی آفیسر کے عہدے پر فائز تھا، یورپی یونین اور دونوں ممالک نے اپنے شہریوں کی ہلاکت کی شدید مذمت کی ہے، پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.