9 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:7
اسلحے کی خریداری میں سعودی عرب نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا
جیو نیوز - ریاض..........اسلحے کی خریداری میں سعودی عرب نے بھارت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے اور دنیا میں سعودی عرب اسلحے کا سب سے بڑا خریدار بن گیا۔ عالمی معیشت پر تحقیق کرنے والی ادارے آئی ایچ ایس نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ سن 2014 میں مجموعی طور پر 64 ارب 40 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت ہوا، جس میں سب سے زیادہ حصہ سعودی عرب کا رہا، سعودی عرب اور امارات نے مشترکہ طور پر 8 ارب 60 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ خریدا۔ اسلحے کی تجارت میں اس ریکارڈ اضافے کی وجہ مشرق وسطیٰ اور ایشیائی بحرالکاہل کے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی ہے۔ سن 2014 میں اسلحہ خریدنے والے پانچ بڑے ممالک میں سعودی عرب، بھارت، چین، متحدہ عرب امارات اور تائیوان شامل تھے، جبکہ سن 2013 میں بھارت کا نمبر پہلا تھا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 2014 کے دوران سعودی عرب کی اسلحے کی مانگ میں 54 فیصد اضافہ ہوا اور خیال ہے کہ رواں سال اس میں ان سودوں کی لاگت 9.8 ارب ڈالر ہو جائے گی، جو کہ اسلحے کی عالمی خریداری کا 52 فیصد ہوگا۔ گزشتہ سال بھی اسلحے کی فروخت میں امریکا پہلے نمبر پر رہا، اس کے بعد روس، فرانس، برطانیہ اور جرمنی کا نمبر رہا۔