تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مارچ 2015
وقت اشاعت: 22:23

امریکی ہیلی کاپٹر پرواز کے دوران گر کر تباہ، 11 اہلکار ہلاک

جیو نیوز - نیویارک...........امریکا میں فوجی ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے دوران ہیلی کاپٹر پر سوار تمام 11 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق 7 بحریہ اور 4 فضائی اہلکاروں سمیت 11 اہلکار یو ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر پر سوار تھے، ہیلی کاپٹر ایگلین ایئر فورس بیس پر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ فوجی ترجمان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا ہے اور کچھ انسانی اعضا بھی ملے ہیں، ابتدائی رپورٹس کے مطابق حادثے کی وجہ گہری دھند اور موسم کی خرابی ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.