تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 5:0

فرانس،بلدیاتی الیکشن ، آزادکشمیر ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم

جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری.......بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آزادکشمیر ہائی کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئےایگزیکٹو ڈائریکٹر کشمیری سکینڈنیوین کونسل سردار علی شاہنواز نے کہا کہ ریاست کی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق عدالت نے تاریخی فیصلہ دیا ہے۔حکومت فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس پر فوری طور پر عمل در آمد شروع کرے ۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں تو آزادکشمیر میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے ۔ اگر ہائی کورٹ کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کیاگیا تو آزادکشمیر کے عوام کی تقدیربدل سکتی ہے اور ریاست میں تعمیر و ترقی کا ایک نئے باب کا آغاز ہو گا،انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کے بغیر جمہوریت کا کوئی تصور نہیں ،انہی اداروںسے سیاسی قیادت جنم لیتی ہے اور یہ ادارے عوام کے مسائل حل کرنے کے ہیں۔ارکان اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا اور حکومت کی ر ہنمائی کرنا ہوتاہے ۔سردار علی شاہ نواز نے کہا کہ ابھی تک پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے خاموشی معنی خیز ہے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کی حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ بغیر کسی لیت ولعل کے الیکشن کی تاریخ کا اعلان کرے۔اس طرح پارٹی بھی سرخرو ہوگی اور آزادکشمیر کو ایک بلدیاتی نظام دے کر تاریخ میں اپنا نام لکھوانے میںکامیاب ہوگی۔ اس تاریخی موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.