تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:9

لندن:سرےکےعلاقےوےبرج کےاسکول کے قریب دھماکا

جیو نیوز - لندن.......برطانوی کاؤنٹی سرے کے علاقے وے برج کے اسکول کے قریب دھماکا ہوا ہے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے میں دھوئیں کے سیاہ بادل دکھائی دے رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سینٹ جارج اسکول کے تمام بچے محفوظ ہیں۔فوری طور پر دھماکے کی وجہ اور اس سے ہونے والے نقصان کا اندازہ نہیں ہوسکا ہے۔سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے لیا ہے۔امدادی ٹیمیں بھی جائے دھماکا پہنچ گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.