13 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:19
جرمنی: مسلمان خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی ختم
جیو نیوز - برلن........جرمنی کی ایک عدالت نے مسلمان خواتین اساتذہ کے حجاب پہننے پر لگی 11 سالہ پابندی کو ختم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کی اعلیٰ عدالت نے مسلمان اساتذہ خواتین کو اسکول میں اسکارف پہننے کی اجازت دے دی ہے۔ 2003 میں عدالت نے جرمنی کی کچھ ریاستوں کے تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ پر حجاب پہننے کی پابندی لگائی تھی، عدالتی حکم پر جرمنی کے حلقوں میں متضاد رائے پائی جاتی ہیں۔