تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:54

جنوری 2014تک ای میلز محفوظ رکھنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن ......امریکی محکمہ خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ جنوری تک محکمہ خارجہ کے اعلی افسران کی ای میلز محفوظ رکھنے کا کوئی طریقہ نہیں تھا اور اس معاملے میں محکمہ اپنے ملازمین پر ہی بھروسہ کررہا تھا۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے پاس جنوری تک اپنے اعلی اہلکاروں کی ای میلز روزانہ کی بنیاد پر محفوظ کرنے کا کوئی نظام نہیں تھا اور اس معاملے میں محکمہ اپنے ملازمین پر بھروسہ کرتا تھاجوفیصلہ کرتے تھے کہ کن ای میلز کو پبلک ریکارڈ کا حصہ بننا چاہیے ،جس کے بعد ان ای امیلز کو اسپیشل ریکارڈ رکھنے ولے سرور پر بھیجا جاتا ہے یا ان کا پرنٹ نکال کر انہیں عام طریقے سے محفوظ کرلیا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ میں رائج یہ طریقہ حکومت اور وفاقی ایجنسیوں کے درمیان جدید ذرائع استعمال کرنے میں سستی اور بڑی کنفیوژن کا اظہار ہے اور اس سے ہیلری کلنٹن کی محکمہ خارجہ کے اہلکاروں کو کئی گئی کئی ای میلز ضائع ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔گزشتہ روز بریفنگ میں امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین پاسکی نے تسلیم کیا تھا کہ ہلیری کلنٹن کا ذاتی ای میل اکاؤنٹ کا استعمال ناقص تھا ۔ان کاکہنا تھا کہ محکمہ خارجہ دستاویزات محفوظ رکھنے کیلئے ایک جامع پروگرام بنانے کی کوشش میں تھا اورگزشتہ ماہ سے امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ایسے نظام کا استعمال شروع کیا ہے جس سے محکمہ خارجہ کے اعلی افسران کی ای میلز آٹو میٹکلی محفوظ ہورہی ہیںجبکہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ای میلز 2013ءسے اس وقت سے محفوظ کی جارہی ہیں ،جب سے انہوں نے وزیرخارجہ کا عہدہ سنبھالا تھا۔سابق امریکی وزیرِ خارجہ ہلیری کلنٹن کے یہ تسلیم کیے جانے کے بعد کہ انہوں نے عہدے پر رہتے ہوئے اپنا ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کیا ، نئی بحث شروع ہو گئی ہے اور اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ ایسا کر کے انہوں نے امریکی قوانین کی خلاف ورزی تو نہیں کی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.