تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
15 مارچ 2015
وقت اشاعت: 0:18

مغربی بنگال میں انتہا پسندوں کا عیسائیوں کے اسکول پر حملہ

جیو نیوز - نئی دہلی.........بھارت میں اقلیتیوں کے لیے مشکلات دن بدن بڑھتی ہی جارہی ہیں، ہندو انتہا پسندوں نے مغربی بنگال میں عیسائیوں کے اسکول پر حملہ کیا اور 72 سالہ راہبہ کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ واقعے کے خلاف عیسائی برادری نے شدید احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست مغربی بنگال میں6 انتہا پسند ہندووٴں نے عیسائیوں کے اسکول پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ حملہ آوروں نے ٹیچرز کو کرسیوں سے باندھ دیا اور اسکول عملے کی ایک رکن کو زیادتی کا نشانہ بھی بنایا، اسکول میں موجود مذہبی تقریبات کے لیے چندا جمع کرنے کا صندوق توڑ ڈالا اور رقم سمیت مقدس ظروف بھی لے اڑے۔ حملے کے خلاف بھارتی دارالحکومت نئی دلی میں مختلف مسیحی تنظیموں نے سخت احتجاج کیا اور جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.