15 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:3
برطانوی جہاز کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر اچانک واپس اتارلیا گیا
جیو نیوز - لندن.........نہ کوئی ایمرجنسی صورتحال ، نہ سیکیورٹی وجوہات ، نہ موسم کی خرابی ، نہ پرندوں کا ٹکرانا، پھر بھی ہیتھرو ایئر پورٹ سے پرواز بھرنے والے برطانوی جہاز کو اچانک واپس اتارلیا گیا۔ لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے دبئی کے لیے روانہ ہونے والی برطانیہ کی فلائٹ کا رخ اس وقت واپس موڑ کر ہیتھرو ایئر پورٹ پر اتارلیا گیا جب ایک مسافر کے جہاز میں باتھ روم جانے کے بعد اتنی بدبو پھیل گئی کہ مسافروں کے لیے اسے برداشت کرنا مشکل ہوگیا۔ سماجی ویب سائٹ کے مطابق پائلٹ نے جہاز میں اعلان کیا کہ باتھ روم سے نکلنے والی بدبو کے باعث وہ واپس ہیتھرو ایئر پورٹ جارہے ہیں کیوں کہ اس بدبو دار ماحول میں سات گھنٹے کی فلائٹ نہیں کی جاسکتی لیکن اب اگلی فلائٹ پندرہ گھنٹے بعد ہوگی ۔ یوں مسافروں کو دوبارہ سفر شروع کرنے کے لیے پندرہ گھنٹے انتظار کرنا پڑا اور اس دورا ن فضائی کمپنی نے مسافروں کو رہائش اور کھانا اپنی طرف سے فراہم کیا۔