تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:39

مسجد مذہبی مقام نہیں ،کبھی بھی توڑی جاسکتی ہے،بی جے پی رنما کی زہر افشانی

جیو نیوز - نئی دہلی......... بھارت کی حکمراں جماعت بی جے پی کے رہنما سبرا مینم سوامی نے کہا ہے کہ مسجد مذہبی مقام نہیں ،کبھی بھی توڑی جاسکتی ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما سبرا مینم نے ایک مرتبہ پھر متنازع بیان دیا ہے ۔ ریاست آسام کے دار الحکومت گوہاٹی میں سبرا مینم نے کہا کہ مسجد مذہبی مقام نہیں ہوتے ،بلکہ یہ ایک معمولی عمارت ہوتی ہے،جسے کبھی بھی توڑا جاسکتا ہے ۔ بی جے پی کے رہنما کے بیان کے خلاف آسام میں شدید احتجاج کیا گیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرایاگیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.