تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:3

فرانس:اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے لاہور واقعے کی شدید مذمت

جیو نیوز - پیرس... رضا چوہدری... اورسیز پاکستانیوں کی طرف سے لاہور واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اورسیزلائرر فورم کے ایڈوکیٹ ندیم یوسف نے کہا کہ ہم لاہور چرچ حملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرین کے لواحقین سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر ملک اصغر، محمد برہان، خواتین ونگ کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی، فرانس میں مقیم کریسچین کمیونٹی کی ایسوسی ایشن Alleluia France کے صدر امد زیور اور معروف سنگر ریاض نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں، تاہم ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملزموں کو فوری گرفتار کیا جائے اور ان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.