تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:17

لندن: سرکاری کمپیوٹر پر فحش مواد دیکھنے پر 3 جج معزول

جیو نیوز - لندن........برطانیہ میں سرکاری کمپیوٹر پر فحش مواد دیکھنے پر 3 جج معزول کر دیے گئے، تین ججوں کو اپنے سرکاری کمپیوٹر اکاؤنٹ پر فحش مواد دیکھنے پر نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔ برطانیہ کے جیوڈیشل کنڈکٹ انویسٹی گیشن آفس کے مطابق ڈسٹرکٹ جج ٹِموتھی بولز، امیگریشن جج وارن گرانٹ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ جج اور ریکارڈر پیٹر بولّوک کو ان کے عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ چوتھے جج، ریکارڈر اینڈریو ماؤ نے بھی اپنے سرکاری کمپیوٹر اکاؤنٹ پر فحش مواد دیکھا تھا، تاہم انھوں نے سرکاری تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی اپنے منصب سے استعفا دے دیا تھا۔ برطانوی حکام کے مطابق ان ججوں کو اب کسی قسم کی عدالتی ملازمت کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور یہ جج اپنی معزولی کے خلاف اپیل بھی نہیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.