تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مارچ 2015
وقت اشاعت: 17:43

تیونس میں پارلیمنٹ سے متصل میوزیم پر فائرنگ، 8 افراد ہلاک

جیو نیوز - تیونس ......تیونس میں پارلیمنٹ سے متصل میوزیم پر فائرنگ سے8 افراد ہلاک ہوگئے۔ مرنے والوں میں 7 غیرملکی اور ایک مقامی سیاح شامل ہے۔ مسلح افراد نے میوزیم کی عمارت میں 10 لوگوں کو یرغمال بنا لیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق تیونس کے دارالحکومت میں پارلیمنٹ کی عمارت سے متصل میوزیم کی عمارت پر حملے میں مسلح افراد کا پولیس سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ سے ہلاک ہونے والے سیاحوں کی قومیتوں کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ حکام کے مطابق حملہ آوروں نے میوزیم کی عمارت میں 10سیاحوں کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ حملہ آور سکیورٹی فورسز کی وردی پہنے ہوئے تھے۔ پولیس نے دونوں عمارتوں کو گھیرے میں لے کرپارلیمنٹ کی عمارت خالی کرالی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.