20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 8:43
مقبوضہ کشمیر میں پولیس اسٹیشن پر حملہ،2 اہلکار ہلاک،5 یرغمال
جیو نیوز - سری نگر....... مقبوضہ کشمیرمیں حریت پسندوں نے پولیس اسٹیشن پر حملہ کر دیا۔ جھڑپ میں دو پولیس اہلکار مارے گئے۔ حریت پسندوں نے سرینگر سے 350 کلو میٹر دور واقع کٹھوعا پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا۔ اس دوران حریت پسندوں اور پولیس کے درمیا ن فائرنگ کا تبا دلہ بھی ہوا۔پولیس کے مطابق واقعے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔ حکام نے دہشت گردی کے خدشے کے پیش نظر جموں سے پٹھان کوٹ جانے والے راستے کو ٹریفک کے لئے بلاک کر دیا ہے ۔