تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مارچ 2015
وقت اشاعت: 16:31

واشنگٹن کی سرحد پر سیکیورٹی اہلکار کی فائرنگ ،مشکوک شخص ہلاک

جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی ریاست واشنگٹن کی سرحد پر گشت کے دوران سیکیورٹی اہلکار نے ایک مشکوک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نامعلوم شخص کو سرحد سے 304میٹر دور گولی ماری گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ مشکوک شخص غیر قانونی طور پر امریکا اور کینیڈا کی درمیانی سر حد عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھااور اس شخص نے سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ بھی کی۔ حادثے سے متعلق دیگر تفصیلات سامنے نہیں آ ئیں اور جو تفصیلات ہیں وہ ایف بی آئی کو بھیج دی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.