21 مارچ 2015
وقت اشاعت: 18:32
بھارت: نقل میں ملوث افراد کیخلاف کارروائی شروع
جیو نیوز - نئی دلی........بھارتی ریاست بہار میں امتحانات کے دوران نقل کے ہوش ربا مناظر میڈیا پر آنے کے بعد حکام کو ہوش آگیا ۔ نقل میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ۔ ریاست بہار کے 11 ہزار امتحانی مراکز میں 14 لاکھ طالب علم ہائی اسکول کے امتحانات میں شریک ہیں۔ بیجا پور شہر سمیت ریاست کے کئی علاقوں میں نقل زوروں پر ہے۔ ایسے ہی ایک امتحابی مرکز میں نقل کرواتے افراد کی ویڈیو نے ہر طرف ہل چل مچادی۔یہ وڈیو منظر عام پر آنے کےبعد حکام کو ہوش آیا اور نقل کرنے اور کرانے والوں کے خلاف کارروائی شروع کی گئی ۔ بہار کے سیکریٹری تعلیم کا دعویٰ ہے کہ ایک ہزار طلبہ کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیاہے اور کئی امتحانی مراکز بلیک لسٹ کردیے گئے ہیں۔