22 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:59
جوڈیشل کمیشن کے قیام اصولی موقف کی فتح ہے،تحریک انصاف فرانس
جیو نیوز - پیرس.....رضا چوہدری....... پاکستان تحریک انصاف فرانس کے نائب صدر ملک اصغر محمد نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کے اصولی موقف کی فتح کا نتیجہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کاحکومتی اعلان سامنے آیا جسے ملکی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے اثرات نظر آ رہے ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے قیام سے ان لوگوں کی آنکھیں کھل گئی ہوں گی جو پی ٹی آئی کے مارچ اور دھرنوں کو دیوانے کا خواب قرار دیتے تھے۔ انہوں کہا اورسیز پاکستانیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو آسان بنانے کےلئے کارڈ اور رکنیت فارم گھر گھر پہنچارہے ہیں۔