22 مارچ 2015
وقت اشاعت: 11:33
بھارتی پارلیمنٹ کمپلیکس میں آتشزدگی،20 منٹ بعد قابو پالیا گیا
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی پارلیمنٹ کمپلیکس میں آگ لگ گئی ، جس پرکچھ دیر بعد قابو پالیا گیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق آگ پارلیمنٹ کمپلیکس کے اے سی پلانٹ میں لگی، عمارت سے آگ کے شعلے اٹھنے لگے ۔ فائر بریگیڈ کی گیارہ گاڑیوں اور تیس اہل کاروں کی مدد سے 20 منٹ بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی تاہم آگ سے پارلیمنٹ کی مرکزی عمارت کو نقصان نہیں پہنچا۔