تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
22 مارچ 2015
وقت اشاعت: 23:44

داعش کی 100 امریکی فوجیوں کو قتل کی دھمکی

جیو نیوز - واشنگٹن..........شدت پسند تنظیم داعش نے امریکا کے 100فوجیوں کی فہرست جاری کرتے ہوئے انہیں قتل کرنے کی دھمکی دی ہے، امریکی ڈیٹا بیس بیک کرنے کا دعوی بھی کیا ہے۔ امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کی تحقیقات کررہے ہیں۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق شام اور عراق میں سرگرم شدت پسند تنظیم داعش نے امریکا کے سو فوجیوں کی فہرست جاری کی ہے، جنہیں مارنے کے لیے اس نے اپنے حامیوں کو حکم جاری کردیا ہے، یہی نہیں داعش نے یہ دعوی بھی کیا ہے کہ ان فوجیوں کی تفصیلات اس نے انٹرنیٹ سرورز اور ڈیٹا بیس کو ہیک کرکے حاصل کی ہے۔ داعش نے امریکا میں موجود اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور ان لوگوں سے نمٹیں۔ ادھر امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ وہ ان دھمکیوں کی تحقیقات کررہے ہیں، لیکن کیا یہ دھمکی داعش نے ہی دی ہے، اس کی تحقیقات جاری ہیں، البتہ امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ جن فوجیوں کی معلومات جاری کی گئی ہیں وہ پہلے سے انٹرنیٹ پر موجود ہیں۔ ادھر امریکی بحریہ نے اپنے فوجیوں کو الرٹ کردیا ہے کہ وہ اپنی آن لائن سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور پرائیویسی سیٹنگز بھی تبدیل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.