تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
24 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:15

2017 تک افغان فورسز کو مالی معاونت کی امریکی یقین دہانی

جیو نیوز - کیمپ ڈیوڈ.......امریکا نے افغان فورسز کی دوہزار سترہ تک مالی معاونت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی۔ وزیر خارجہ جان کیری کہتے ہیں امریکا طالبان یا داعش کے قدم جمانے کا خطرہ مول نہیں لے سکتا۔کیمپ ڈیوڈ میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان مذاکرات ہوئے۔ بعد ازاں مشترکہ نیوز کانفرنس میں جان کیری نے کہاکہ امریکا افغانستان کی طویل المدت سیکورٹی اور اسٹریٹیجک سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے۔انہوں نے آیندہ دو برس اور اس کے بعد بھی افغانستان میں امریکی فوج کے نمایاں کردار جاری رکھنے کی تجویز دی۔ افغان صدر نے افغان جنگ میں امریکی فوج کی قربانیوں کو سراہا اور تعاون جاری رکھنے کا خیرمقدم کیا

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.