24 مارچ 2015
وقت اشاعت: 22:32
افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم نہیں کی جائے گی ، براک اوباما
جیو نیوز - واشنگٹن.........امریکی صدر بارک اوباما نے افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ واشنگٹن میں افغان ہم منصب کے ساتھ متشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما نے بتایا کہ افغانستان میں 9ہزار 800 امریکی فوجی رواں برس کے آخر تک برقرار رہیں گے۔ افغانیوں کے حقوق اور تشخص کے لیے امریکا افغانستان کے ساتھ اپنا اتحاد برقرار رکھے گا۔ افغان صدر نے امریکا سے فوجیوں میں کمی کی رفتار کم رکھنے کی درخواست کی تھی۔ اصل منصوبے کے مطابق امریکا کو سال کے آخر تک افغانستان میں فوج کی تعداد 5500 کرنی تھی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کا فیصلہ اس سال کے آخر میں کیا جائے گا۔