تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:43

افغان صدر آج امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے

جیو نیوز - واشنگٹن ......امریکا کے دورے پر آئے افغان صدر اشرف غنی آج امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے،افغان صدر اشرف غنی اور چیف ایگزیکٹیو عبداللہ عبداللہ امریکا کے دورے پر ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی پاکستانی وقت کے مطابق آج رات8 بجے امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرینگے۔ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واشنگٹن میں افغان قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ اس موقع پر جان کیری نے اتحادی حکومت کے قیام اور شراکت اقتدار پر افغان صدر اشرف غنی کے اقدامات کو سراہا۔ افغان صدر اشرف غنی اپنے دورے کے آخری مرحلے میں کل نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون سے بھی ملاقات کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.