تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
25 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:0

جدید سنگاپور کے بانی ’’لی کو آن یو‘‘ کا تابوت پارلیمنٹ ہاؤس منتقل

جیو نیوز - سنگاپور ......جدید سنگاپور کے بانی لی کو آن یو کا تابوت صدر کی سرکاری رہائش گاہ سے پارلیمنٹ ہاؤس منتقل کر دیا گیا۔ اپنے رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سیکڑوں افراد قطار میں کھڑے تھے۔ لی کو آن یو کے تابوت کو قومی جھنڈے میں لپیٹ کر پارلیمنٹ ہاؤس لایا گیا،جو ان کی آخری رسومات تک یہیں رہے گا۔عظیم رہنما کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ہزاروں افراد قطار میں کھڑے تھے۔ 91 سالہ لی کوآن 23 مارچ کو دنیا سے رخصت ہو ئے ،ان کی آخری رسومات 28 مارچ کو نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور میں ادا کی جائیں گی، جس میں عالمی رہنماؤں کی شرکت کا بھی امکان ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.