تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 6:32

فرانس:پیپلزپارٹی کے آرگنائزر قاری فاروق کی والدہ انتقال کر گئیں

جیو نیوز - پیرس..... ر ضا چوہدری......پاکستان پیپلزپارٹی کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی کی والدہ محترمہ جمعرات کی صبح پاکستانی وقت کے مطابق چھ بجے خالق حقیقی سے جاملیں۔ ان کی خرابی طبیعت کی اطلاع ملتے ہی دو روز قبل قاری فاروق احمد فاروقی اور ان کے بھائی آصف دونوں پیرس سے پاکستان روانہ ہو گئے تھے۔ مرحومہ کا نماز جنازہ آج بروز جمعرات پاکستانی وقت کے مطابق تین بجے ان کے گاؤں چیچیاں نزد لالہ موسی کھاریاں ضلع گجرات میں ادا کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.