26 مارچ 2015
وقت اشاعت: 15:16
سفارتحانہ یمن سے انخلاء کا بندوبست کرے:پاکستانی محصورین
جیو نیوز - صنعا........یمن کے دارالحکومت صنعا میں محصور ہوجانے والے پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ سفارتحانہ یمن سے انخلاء کا بندوبست کرے، یمن کےدارالحکومت صنعامیں کرفیو کا سماں ہے،صنعا اور عیدن کے ایئرپورٹ بند ہو چکے ہیں۔ محصور پاکستانیوں نے جیو نیوز سے گفت گو کرتے ہوئے اپیل کی کہ پاکستانی سفارتخانہ ہوائی جہاز سے نہیں تو بحری جہاز سے ہمارے انخلا کا بندوبست کرے۔