تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
28 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:15

عر ب لیگ کی سربراہ کانفرنس مصر میں جاری

جیو نیوز - قاہرہ....... عرب لیگ کی سربراہ کانفرنس مصر میں جاری ہے۔ سعودی فرماں رواں شاہ سلمان اور یمن کے صدر عبد ربوہ منصور ہادی بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ باغیوں کے ہتھیار ڈالنے تک یمن میں کارروائی جاری رہے گی۔ عرب سربراہان کانفرنس میں شرکت کےلئے سعودی فرما ں رواں مصر کے شہر شرم الشیخ پہنچے تو صدر عبدالفتح السیسی نے ان کا استقبال کیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی فرماں رواں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کی فوری ضرورت ہے۔ یمن میں جاری کارروائیوں میں حصہ لینے پر اتحادیوں کے شکر گزار ہیں۔ یمن کے صدر عبد ربوہ منصور ہادی نے اپنے خطاب میں کہا کہ یمن کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار ایران ہے، حوثی باغیوں کی خوش فہمی ہے کہ وہ یمن میں اقتدار حاصل کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ باغیوں کے ہتھیار ڈالنے تک سعودی عرب اور اتحادیوں کی کارروائیاں جاری رہیں گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.