تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
29 مارچ 2015
وقت اشاعت: 7:43

جوہری پروگرام:ایران اور عالمی طاقتیں سمجھوتے پر پہنچنے کیلئے کوشاں

جیو نیوز - لوزیان.......سوئٹزرلینڈ میں ایران کے جوہری پروگرام پر ہونے والے مذاکرات میں تیزی آئی ہے، ایران اور عالمی طاقتوں کے وزرائے خارجہ کسی سمجھوتے پر پہنچنے کے لیے سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں ۔ سوئٹزر لینڈ کےشہر لوزیان میں فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ملاقات کی۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھی جواد ظریف کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ ان مذاکرات کا مقصد 31 مارچ تک کسی ابتدائی سمجھوتے پر پہنچنا ہے۔ ایرانی وزیرخارجہ نے ملاقاتوں کے بعد کہا کہ پیش رفت ہورہی ہے اور اختلافات دور کیے جاسکتے ہیں ۔ فرانسیسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کچھ معاملات پر بات آگے بڑھی ہے ، لیکن زیادہ پیش رفت نہیں ہوسکی ۔ توقع ہے کہ برطانیہ، چین اور روس کے وزرائے خارجہ بھی آج ایرانی وفد سے بات چیت کرینگے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.