30 مارچ 2015
وقت اشاعت: 3:59
ٹورنٹو: مسافر طیارہ خوفناک حادثے سے بال بال بچ گیا
جیو نیوز - ٹورنٹو.........ایئر کینیڈا کا ایک مسافر طیارہ ہیلی فیکس ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران خراب موسم کے باعث رن وے سے پھسل کر اتر گیا۔ کینڈین میڈیا حکام کے مطابق، طیارے میں عملے کے پانچ افراد سمیت 133 مسافر سوار تھے، جن میں سے 23افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں مزید معائنے کے لیے اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق جس وقت طیارے نے لینڈنگ کی اس وقت موسم طوفانی تھا جس کے باعث رن وے پر پھسلن تھی۔