31 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:31
شمسی توانائی سےاڑنےوالاطیارہ 22گھنٹےکی پرواز کےبعدچین پہنچ گیا
جیو نیوز - بیجنگ.......شمسی توانائی سے اڑنے والا طیارہ ایس آئی 2 میانمار سے چین پہنچ گیا۔طیارہ اب تک 2 ریکارڈز بھی اپنے نام کرچکا ہے۔دنیا کے سفر پر نکلے زیرو فیول طیارے ایس آئی 2 کا 5واں پڑاؤ ہے چین کے شہر چونگ قنگ میں۔میانمار کے شہر منڈالے سے چونگ قنگ تک طیارے کا کنٹرول تھا برٹرینڈ پکارڈ کے پاس۔ایک ہزار375کلومیٹر کا فاصلہ تقریباً 20گھنٹے 29 منٹ میں طے ہوا۔لینڈنگ کے وقت برٹرینڈپکارڈ کو تیز ہواؤں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔دنیا کے اس انوکھے سفر میں طیارہ دو ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکا ہے۔جن میں پہلا ریکارڈ،ایک ہزار 4 سو 68 کلومیٹر کی طویل ترین پرواز کا ہے۔مسقط سے بھارت کے شہر احمد آباد کے درمیان تھی۔دوسرا ریکارڈ تیز ترین پرواز کا ہے۔جو ایس آئی 2 نے 216کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بھارت کے شہر بنارس سے میانمار کے شہر منڈالے تک پرواز کرکے بنایا۔طیارے کا اگلا پڑاؤ چین کے شہر نانجنگ ہوگا۔جس کے بعد ہوائی تک،5 دن اور 5 راتوں پر مشتمل ،طویل ترین پرواز کا مرحلہ آئے گا۔اس دوران طیارہ بحرالکاہل کے سمندر پر مستقل پرواز کرے گا۔جس میں طیارے کی توانائی کا واحد ذریعہ شمسی توانائی ہوگی۔