تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:20

امریکا کا ایران ایٹمی معاہدے کی ڈیڈلائن واپس لینے کا اعلان

جیو نیوز - واشنگٹن........امریکا نے ایران کے ایٹمی معاہدے کے لے دی جانے والی ڈیڈ لائن واپس لینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کے مطابق امریکا اور اتحادی ممالک آخری وقت تک سر توڑ کوشش کر رہے ہیں کہ ایٹمی معاہدے کو حتمی شکل دی جاسکے، تاہم اب بھی بہت سے مشکل مسئلے حل طلب ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات میں بہت زیادہ پیش رفت ہوئی ہے، جس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایران کو دی گئی ڈیڈلائن کی اب ضرورت نہیں رہی ہے اور حتمی معاملات تک مذاکرات جاری رکھے جائیں گے۔ دوسری جانب ایران نے بھی کہا ہے کہ وہ مذاکرات جاری رکھنے کا خواہش مند ہے اور جب تمام نکات پر اتفاق ہوجائے گا تو تب ہی معاہدہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.