تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 اپریل 2015
وقت اشاعت: 13:48

حوثی باغی بحیرہ احمر کے باب المندب کے فوجی اڈے پر قابض

جیو نیوز - صنعاء......یمن میں حوثی باغی بحیرہ احمر کے اہم ترین علاقے باب المندب کے فوجی اڈے میں داخل ہوگئے ہیں جبکہ یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں واقع ڈیری فیکٹری میں سعودی فضائی کارروائی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔ حوثی باغیوں نے جنوب مغربی صوبے تعز میں ضباب کےعلاقے میں واقع باب المندب کے فوجی اڈے پر قبضہ حاصل کرلیا ہے۔ اڈے کے فوجیوں نے باغیوں کیلئےاپنے دروازے کھول دیئے تھے۔ باب المندب تیل کی آمد و رفت کی مرکزی آبی شاہرہ بھی ہے جہاں اب حوثی باغیوں نے قدم جما لیا ہے۔ باب المندب کے راستے روزانہ 3اعشاریہ 8 ملین بیرل تیل اور پیٹرولیم مصنوعات یورپ، ایشیا اور امریکا جاتی ہیں۔ اس سے قبل یمن کے ساحلی شہر حدیدہ میں واقع ڈیری فیکٹری پر سعودی فضائی حملوں میں 37 افراد ہلاک ہو گئے۔ طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی اکثریت مزدوروں پر مشتمل ہے۔ حملے میں ایک فیول ڈپو بھی تباہ ہوا، اس کے علاوہ یمن کے صوبے حجہ میں بندرگاہ پر قائم کوسٹل ڈیفنس اسٹیشن پر حملے میں 6 فوجی مارے گئے۔ صنعا اور صعدہ میں بھی باغیوں نے سرکاری تنصیبات کو نشانہ بنایا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.