2 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:36
ترک فورسز نے شام جانے والے 9برطانوی شہریوںکو حراست میں لے لیا
جیو نیوز - انقرہ......ترک فوج کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے مطابق نو برطانوی شہریوں کو ترکی اور شام کی سرحدی صوبے (Hatay) سے گزشتہ روز اس وقت حراست میں لیا گیا ہے۔ جب وہ غیر قانونی طور پر شام جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ برطانوی دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ وہ ترک حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ان رپورٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔سیکیورٹی حکام کے مطابق اب تک 600 سے زیادہ برطانوی شہری شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت کے لیے شام اور عراق جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے بھی 3برطانوی لڑکیاں داعش میں شامل ہونے کے لیے ترکی کے راستے شام پہنچ گئی تھیں۔