2 اپریل 2015
وقت اشاعت: 16:3
دبئی میں ریت کا شدید طوفان، پروازیں متاثر، ٹریفک درہم برہم
جیو نیوز - دبئی ......دبئی میں ریت کے شدید طوفان سے پروازیں تاخیر کا شکار اور ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ جمعرات کی صبح عرب امارات کے دارالحکومت دبئی کو مٹی کے طوفان نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث پورے شہر میں فضا گردآلود ہوگئی اور متعدد ٹریفک حادثات بھی پیش آئے۔ دوسری طرف خراب موسم کی وجہ سے متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ محکمہ موسمیات نے گرد کا طوفان کل ختم ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔