تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
3 اپریل 2015
وقت اشاعت: 2:59

یمن: مختلف علاقوں پر سعودی بمباری جاری، پی آئی اے پرواز روانہ

جیو نیوز - صنعاء......یمن کے مختلف علاقوں پر سعودی بمباری جاری ہے اور حوثی قبائل کے کئی اہم ٹھکانے تباہ کردیے گئے ہیں۔ اتحادیوں اور حوثیوں کے درمیان جاری لڑائی کے دوران حدیدہ میں ایک فیکٹری بھی نشانہ بنی جس میں 35افراد مارے گئے ہیں۔ اتحادیوں کا دعوی ہے کہ فیکٹری حوثیوں کے حملے کا نشانہ بنی ہے۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ یمن میں 2ہفتوں سے جاری لڑائی میں 519افراد ہلاک اور1700 کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔ یو این ایڈ کے سربراہ نے لڑائی سے متاثرہ علاقوں میں پھنسے شہریوں کے تحفظ پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانیوں کی واپسی ایسے وقت ممکن بنائی جارہی ہے، جب فضائی بمباری کے بعد سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی فوج حوثی قبائل کے خلاف زمینی کارروائی کی تیاری کررہی ہے۔ دوسری جانب یمن سے محصور پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 7003افریقی ملک جبوتی روانہ ہوگئی ہے۔ یمن میں دو ہفتوں سے جاری لڑائی میں اقوام متحدہ نے پانچ سو انیس افراد کی موت کی تصدیق کی ہے، جبکہ سعودی عرب نے اب زمینی کارروائی کی تیاری کرلی ہے۔ قومی ایئرلائن کی پرواز یمن سے مزید پاکستانیوں کو آج وطن واپس لائے گی۔ کراچی سےروانہ ہونے والی پرواز میں 204مسافروں کی گنجائش ہے، جبکہ یمن کے شہر عدن سے 186پاکستانی بحری جہاز کے ذریعے جبوتی پہنچ چکے ہیں۔ یہ طیارہ انہیں لے کر دوپہر بارہ بجے اسلام آباد پہنچے گا۔ جس کے بعد 55مسافروں کو کراچی لایا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.