3 اپریل 2015
وقت اشاعت: 10:20
پی ٹی آئی فرانس کی طرف سے میڈیا کی ترقی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
جیو نیوز - پیرس......رضا چوہدری...... ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت سینئر لیڈر اور فاؤنڈر ممبر آف پاکستان تحریک انصاف صاحبزادہ جہانگیر کی پاکستان تحریک انصاف خواتین ونگ سے خصوصی ملاقات ہوئی۔ انہوں نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں انہوں نے گفتگو میں میڈیا کی ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اس مقدس مشن کو غیر جانبداری سے اپنا کردار سر انجام د ینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ دنیا کو حالات حاضرہ سے آگاہی کے ساتھ ساتھ معاشرے کو مثبت پیغام فراہم کریں۔ صاحبزادہ جہانگیر لندن سے اپنے نجی دورے پر پیرس آئے ہوئے تھے ۔ انہوںنے پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان سے خصوصی ملاقاتیں کی ۔ اس دوران خواتین ونگ پاکستان تحریک انصاف فرانس کی عہدیداران ، خواتین ونگ فرانس کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی نے ان کا شاندار استقبال کیا ۔آصفہ ہاشمی سے ملاقات کےموقع پر فرانس کی ممتاز شخصیات سعید ملک ،ملک اصغر برہان ،یاسر خان ،چوہدری گلزار احمد ، بابر مغل ، ناصرہ خان اور شہلہ رضوی کے علاوہ دیگر خواتین وعہدیداران اور میڈیا کے لوگ بھی موجود تھے۔